بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

زکاۃ کی رقم دوسری جگہ بھیجنے کا خرچہ زکاۃ سے ادا کرنا


سوال

کیا زکات   کی رقم بھیجنے کے  لیے زکات کی  رقم سے خرچ کرنا جائز ہے؟

جواب

زکاۃ ادا ہونے کے لیے ضروری ہے کہ مقدارِ واجب مستحقین کے پاس پہنچ جائے  اور  اس پہنچانے میں جو کچھ خرچہ ہوگا  وہ زکاۃ دینے والے کو برداشت کرنا ہوگا، زکاۃ  کی رقم سے اس خرچہ کو منہا کرنا درست نہیں ہے ورنہ جتنی مقدارِ زکاۃ واجب ہے اتنی مقدار ادا نہیں ہوگی، اور خرچہ کی مد میں جتنی رقم  منہا کی گئی ہے  اتنی رقم زکاۃ  کی نیت سے مزید ادا کرنا لازم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200373

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں