بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 محرم 1448ھ 14 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

زکاۃ کی رقم سے تنخواہ کی ادائیگی کا حکم


سوال

زکاۃ  کی رقم سے تنخواہ کی ادائیگی کی جاسکتی ہے؟

جواب

زکاۃ  کی ادائیگی درست ہونے کے لیے ضروری ہے کہ زکاۃ  کی رقم مسلمان فقیر کو بلا عوض دی جائے، جب کہ تنخواہ تو خدمت کا معاوضہ ہے، اس لیے زکاۃ  کی رقم سے تنخواہ کی ادائیگی کرنا جائز نہیں ہے، اگر زکاۃ  کی رقم سے تنخواہ کی ادائیگی کی گئی تو زکاۃ ادا نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144008201854

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں