بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زائشہ نام رکھنا


سوال

"زائشہ"  نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

سوال میں پوچھے گئے نام ’’ زائشہ ‘‘ کا معنی کافی تلاش کے باوجود نہیں  مل  سکا، تاہم بچیوں کے ناموں کے حوالے سے کوشش یہ ہونی چاہیے کہ ایسا نام رکھا جائے جو صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے ہو یا نیک اور برگزیدہ خواتین کے ناموں پر ہوں یا کم از کم ایسے ناموں کا انتخاب کیا جائے جن کے معانی عمدہ ہوں ۔جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کی اس ویب سائٹ پر اسلامی نام  کے سیکشن میں اسلامی نام درج کیے گئے ہیں، وہاں سے بھی ناموں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144211200302

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں