بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جمادى الاخرى 1446ھ 14 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

زاہرہ نام رکھنا


سوال

زاہرہ نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کا معنی کیا ہے ؟ اور زہرہ یا زہراہ  یا زارا اس میں سے درست لفظ کیا ہے؟

جواب

زاہرہ یہ زاہر کا مؤنث ہے،جس کے معنی ہیں،روشن،چمک دار،صاف رنگ ،خوش نما.(القاموس الوحید، ص:722، ط:ادارہ اسلامیات)

معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے۔

نیز زہرہ کا معنی ہے :پھول۔

اور زہراء کے معنی ہیں:سفید بادل،چمکتے اور سفید چہرے والی عورت، زہرہ اور زہراء دونوں درست ہیں، ہر ایک کا اپنا معنی ہے، البتہ زارا درست نہیں ہے،البتہ زارا کا درست تلفظ زہرہ بمعنی پھول ہی ہے۔

الصحاح تاج اللغة وصحاح العربيةمیں ہے:

"والأَزْهَرُ: النَيِّرُ. ويُسَمَّى القمر الازهر ابن السكيت: الازهران: الشمس والقمر. ورجل أزهر، أي أبيض مشرق الوجه، والمرأة زهراء".

(فصل الزائ، ج:2، ص:674، ط:دار العلم للملايين)

لسان العربمیں ہے:

"والمرأَة زَهْرَاءُ؛ وَكُلُّ لَوْنٍ أَبيض كالدُّرَّةِ الزَّهْراءِ، والحُوَار الأَزْهَر. والأَزْهَرُ: الأَبيضُ. والزُّهْرُ: ثلاثُ لَيَالٍ مِنْ أَوّل الشَّهْرِ. والزُّهَرَةُ، بِفَتْحِ الْهَاءِ: هَذَا الْكَوْكَبُ الأَبيض".

(‌‌فصل الزاي المعجمة، ج:4، ص:314، ط:دار صادر)

تاج العروسمیں ہے:

"(و) الزَّهْرَاءُ: (المرأَةُ المُشْرِقَةُ الوَجَهِ) والبَيْضَاءُ المُسْتَنِيرةُ المُشْرَبَةُ بحُمْرَةٍ.
(و) الزَّهْرَاءُ: (البَقَرَةُ الوَحْشِيَّةُ) . قَالَ قَيْسُ بنُ الخَطِيم:
تَمْشِي كمَشْيِ الزَّهْراءِ فِي دَمَث ال
رَّوْضِ إِلى الحَزْنِ دُونَهَا الجُرُفُ
(و) الزَّهْرَاءُ: (فِي قَوْلِ رُؤْبةَ) بن العَجَّاج الشَّاعِر: (سَحَابةٌ بيضاءُ بَرَقَتْ بالعَشِيّ) ، لاستِنارَتها". 

(زهر، ج:11، ص:479، ط:دار إحياء التراث)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501100288

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں