بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 محرم 1448ھ 26 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

زچگی کے عمل کی آسانی کے لئے چینی یا نمک پر سورۃ مریم دم کرنا


سوال

سورۃ مریم پڑھ کر اس کو چینی یا نمک پر دم کر کے زچگی کے عمل کے دوران آسانی کے لئے کھانے یا پینے کا کیا جواز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ  حاملہ عورت  کی زچگی کے عمل کے دوران آسانی کے لئے سورۃ مریم کو چینی یا نمک پردم کرکے کھانے یا پینےکا تعلق علاج سے ہے اور علاج کا تعلق عام طور پر تجربے سے ہے اور اگر کسی عمل میں شریعت کے خلاف کوئی کام نہ ہو تو وہ عمل کرنا جائز ہے؛ لہذا سورہ مریم پڑھ کر چینی یا نمک پر دم کر کے زچکی کے عمل کے دوران کھلانا یا پلانا جائز ہے۔

نیز حکیم الامت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب اعمال قرآنی میں آسانی ولادت سے متعلق ایک وظیفہ لکھا ہے کہ  جو عورت دردِ زہ میں مبتلا ہوتو یہ آیت"أَوَلَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّماواتِ وَالْأَرْضَ كانَتا رَتْقاً فَفَتَقْناهُما وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيٍّ أَفَلا يُؤْمِنُونَ (30) (الانبیاء)" اس کے شکم یا کمر پر دم کرے یا لکھ کرباندھے تو ولادت بآسانی ہو۔(ص:88، ط:دارالاشاعت)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144707100310

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں