بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

زانی کا مزنیہ کی بیٹی سے نکاح کرنا


سوال

کیا زانی کا نکاح مزنیہ کی بیٹی کے ساتھ کرنا جائز ہے ؟

جواب

جس عورت کے  ساتھ کوئی  مرد زنا کرلے، اس  مرد  کے لیے  مزنیہ  کی  لڑکی  سے  نکاح کرنا جائز نہیں۔ 

واضح رہے کہ زنا کبیرہ گناہ ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے برا چلن قرار دیا ہے، لہٰذا اس شخص کو چاہیے کہ مذکورہ فعل پر صدقِ دل سے توبہ کرے اور آئندہ اس طرح کے مواقع  سے  دور رہے، خصوصاً مذکورہ عورت اور اس کی بیٹی سے پردے کا اہتمام کرے۔

الفتاوى الهندية (1/ 274):

"من زنى بامرأة حرمت عليه أمها وإن علت وابنتها وإن سفلت".

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209202346

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں