بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

یشعل نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

بیٹی کا نام یشعل رکھنا کیسا ہے ؟ (Yashal)

جواب

یشعل شعلت  النار سے ہے،اس کامعنی "آگ سلگنا،جلنا،بھڑکنا،دہکنا"ہے،اور یہ معانی درست نہیں ہیں،لہذا سائلہ کا اپنی بیٹی کا یشعل نام رکھنا درست نہیں ہے۔

باقی بچوں  بچیوں کے ناموں کے لیے بہتر یہ ہے کہ ان  کا ایسا نام رکھا جائے جس سے اسلام کے تشخص کا اظہار ہو، اس کے لیے صحابہ /صحابیات رضوان اللہ علیہم اجمعین، تابعین /تابعات رحمہم اللہ اور مسلمانوں میں مانوس ناموں پر نام رکھا جائے۔

ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی نام" کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے، جس میں سے آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"و في الفتاوى: التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم و لا استعمله المسلمون تكلموا فيه، و الأولى أن لايفعل، كذا في المحيط".

(كتاب الكراهية، الباب الثاني والعشرون، ج:5، ص:362، ط: رشيدية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144501100932

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں