بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ربیع الاول 1448ھ 22 اگست 2026 ء

دارالافتاء

 

یوم آزادی پر آتش بازی اور چراغاں کرنا


سوال

کیایومِ آزادی پر چراغاں کرنااورآتش بازی کرناجائزہے یانہیں؟

نیزاس دن لوگ روڈوں پر نکل کرٹریفک جام کردیتے ہیں ،کیایہ عمل درست ہے؟

جواب

قرآن و حدیث میں اسراف اور  مال ضائع کرنے سے منع کیا گیا ہے؛ لہٰذا آتش بازی  مال کے ضیاع اور اسراف پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے، خصوصاً جب کہ اس میں جان و مال اور املاک کو نقصان پہنچنے کا  اندیشہ بھی ہے۔

نیز شریعت نے راستے کا حق ادا کرنے اور دوسروں کو تکلیف نہ دینے کا حکم دیا ہے؛ اس لیے سڑکوں اور عمومی گزرگاہوں پر اس طرح ہجوم لگانا جائز نہیں ہے جس سے عام لوگوں، مریضوں یا ضرورت مندوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے۔

البتہ  فضول خرچی اور اسراف سے بچتے ہوئے  چراغاں کرنے کی گنجائش ہے۔فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 143802200053

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں