بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

یزید کو منافق کہنا


سوال

کیا یزید کو منافق کہنا صحیح ہے؟

جواب

یزید کے متعلق اہل سنت کا موقف یہ ہے کہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ حق پر تھے، یزید حق پر نہ تھا،یزید  کے اعمالِ قبیحہ کا معاملہ اللہ تعالی کے سپرد ہے ،ان امور میں تعمق  (گہرائی میں جانے ) سے بچنا بہتر ہے مزید تفصیل کے لیے مولانا عبدالرشید نعمانی رحمہ اللہ کی کتاب "یزید کی شخصیت"  حکیم الاسلام قاری محمد طیب رحمہ اللہ کی کتاب''شہیدکربلااور یزید'' نیز مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کی کتاب ''شہیدِ کربلا'' کا مطالعہ فرمائیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411101223

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں