بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

یشفع نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

یشفع نام کے معنی بتادیں ۔ اپنی بیٹی کا یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’یَشْفَعُ‘‘ فعل مضارع کا صیغہ ہے، اس کا معنی ہے ”وہ سفارش کرتا ہے“  اور یہ نام نہیں ہے۔ لہذا لڑکی کا یہ نام نہ رکھا جائے،البتہ اسی کو اسم فاعل کے صیغہ پر لاکر"شَافِعَه" يا " شَفِیْعَه" نام رکھ دیں تو درست ہو جائے گا۔ اِس کے معنی ہوں گے ”سفارش کرنے والی“ ۔

لسان العرب  ميں ہے:

"و شفع لي يشفع شفاعة و تشفع: طلب. والشفيع : الشافع، و الجمع شفعاء، و استشفع بفلان علي فلان، و تشفع له إليه، فشفعه فيه. و قال الفارسي: استشفعه طلب منه الشفاعة، أي قال له كن لي شافعا۔۔۔ و شافع و شفيع : اسمان، و بنو شافع من بني المطلب بن عبد مناف."

(باب الشین، 4/ 2289 ، ط: دار المعارف)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308101431

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں