یا غوث کہنا کیسا ہے؟
"یا غوث " کہنا جائز نہیں ہے، اس لیے کہ اگر اس سے مقصود حضرت عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کو پکار کر ان سے مددطلب کرناہو اور یہ اعتقاد ہو کہ ان کے پاس ہر قسم کے اختیارات ہیں تو یہ سخت ناجائزاورکفر ہے اور اس کے ساتھ ایمان باقی نہیں رہتااور اگر یہ اعتقاد نہ بھی ہو تب بھی یہ الفاظ موہمِ شرک ضرور ہیں اس لیے احتیاط بہترہے۔
تفسیر روح المعانی میں ہے:
"الثاني أن الناس قد أكثروا من دعاء غير الله تعالى من الأولياء الأحياء منهم والأموات وغيرهم، مثل يا سيدي فلان أغثني، وليس ذلك من التوسل المباح في شيء، واللائق بحال المؤمن عدم التفوه بذلك وأن لا يحوم حول حماه، وقد عده أناس من العلماء شركا وأن لا يكنه، فهو قريب منه ولا أرى أحدا ممن يقول ذلك إلا وهو يعتقد أن المدعو الحي الغائب أو الميت المغيب يعلم الغيب أو يسمع النداء ويقدر بالذات أو بالغير على جلب الخير ودفع الأذى وإلا لما دعاه ولا فتح فاه، وفي ذلك بلاء من ربكم عظيم، فالحزم التجنب عن ذلك وعدم الطلب إلا من الله تعالى القوي الغني الفعال لما يريد."
(ج:3، ص:298، ط:دار الكتب العلمية)
تاج العروس میں ہے:
"{غوث الرجل،} واستغاث: صاح: {واغوثاه، وتقول: ضرب فلان} فغوث ( {تغويثا، قال:} واغوثاه) ، قال شيخنا: وقد صرح أئمة النحو بأن هذا هو أصله، ثم إنهم استعملوه بمعنى صاح ونادى طلبا للغوث."
(باب الثاء المثلثة، ج:5، ص:314، ط:دار الهداية)
مجموعۃالفتاوی علی ھامش الخلاصۃالفتاویٰ میں ہے:
"گفتن یا رسول اللہ و یا ولی جائز است؟(الی قولہ) وگفتن یا رسول اللہ و یا ولی اللہ کہ عادت ھندیان است کہ در نشست و برخاست میگویند نزد فقہاء حنفیان ناجائز است."
(کتاب الکراہیۃ، ج:4، ص:334، ط:رشيديہ)
کفایت المفتی میں ہے:
"یاغوث کہنا: بہر حال ناجائز ہے؛ کیوں کہ غوث نہ خود سن سکتے ہیں اور نہ ان تک ان الفاظ کو پہنچانے کے لیے کسی ذریعہ کا شرعا ثبوت ہے۔ـ"
(کتاب العقائد، ج:1، ص:168، ط:دار الاشاعت)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144612100063
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن