بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو الحجة 1447ھ 04 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

وضو میں پاؤں پر مسح کے بعد موزہ اتارنے کی صورت میں وضو باقی رہے گا؟


سوال

اگر کسی نے باقاعدہ وضو (جس میں پاؤں دھوئے گئے ہوں) کر کے موزے پہنے تھے اور پھر وضو ٹوٹنے کے بعد دوبارہ وضو کرتے ہوئے موزوں پر مسح کیا تھا، تو کیا موزہ اتارنے کی صورت میں وضو باقی رہے گا یا نہیں رہے گا۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر کسی شخص نے وضو کرتے وقت موزوں پر  مسح کیاتو پھرموزہ اتارنے یا مسح کی مدت ختم ہونے کی صورت میں وضو نہیں ٹوٹے گا، البتہ مسح باطل ہوجائےگا، دوبارہ پاؤں دھونا ضروری ہوگا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وإذا نزع الخف وهو طاهر لا يجب عليه إلا غسل رجليه وكذا إذا انقضت ‌مدة مسحه. هكذا في الهداية".

(كتاب الطهارة، ‌‌الباب الخامس في المسح على الخفين، الفصل الثاني في نواقض المسح، ج:1، ص:34، ط: دار الفكر)

فقط والله أعلم


فتویٰ نمبر : 144708101321

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں