بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو کرتے ہوئے ناف اور گھٹنوں کا ڈھانپنا


سوال

کیا وضو کرتے ناف اور گھٹنوں کا ڈھانپنا ضروری ہے؟

جواب

واضح رہے کہ ناف کے متصل نیچے سے لے کر گھٹنے سمیت حصہ مرد کا ستر ہے اور  بیوی کے علاوہ کسی اور کے سامنے ضرورتِ شدیدہ  کے بغیر ستر کھولنا جائز نہیں ہے۔

تاہم ستر کھلنے سے کسی بھی صورت میں وضو نہیں ٹوٹتا ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ ستر ڈھانپ کر وضو کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201578

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں