بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

معذور شرعی کا امامت کرانا


سوال

 کیا وضو کے لحاظ سے معذورمرد بوقت ضرورت یعنی سفر وغیرہ میں بیوی اور محرم خواتین کی امامت کر سکتا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ  شخص کو وضو کے نواقض میں سے کوئی سبب مسلسل پیش آتا رہتا ہو،   جس کی وجہ سے اتنا وقت بھی نہ ملتا ہو کہ وہ با وضو ہو کر مذکورہ  ناقض پیش آئے  بغیر وقتی فرض ادا کر سکے تو وہ معذورِ شرعی  قرار پائے گا،  جس کے سبب وہ صحت مند افراد کی امامت کا اہل نہ ہوگا، خواہ صحت مند مقتدی مرد ہوں یا خواتین، لہذا جب تک  مذکورہ عذر برقرار رہے ایسا شخص سفر و حضر میں غیر معذورین کی امامت نہیں کرا سکتا، اور اس کے پیچھے صحت مند مقتدیوں کی نماز بھی نہ ہوگی۔

الدر مع الرد میں ہے:

ولا طاهر بمعذور.

(باب الإمامة، ١/ ٥٧٨، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200953

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں