بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 محرم 1448ھ 12 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

وتر کی قضا


سوال

وتر واجب کی قضا کی جاسکتی ہے؟

جواب

وتر چوں کہ واجب ہیں؛ لہذا جس شخص نے عشاء کی نماز پڑھی، لیکن وتر ادا نہیں کیے تو وترذمہ سے ساقط نہیں ہوئے، بعد میں وتر کی قضا کرنا لازم ہے، یعنی وتر کی قضا اختیاری نہیں ہے، اور قضا نہ کرنے والا گناہ گار ہوگا۔وتر  رہ جانے کی صورت میں صرف وتر کی تین رکعات کی قضا لازم ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144108201706

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں