بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وتر کی جمات میں فاتحہ سراً پڑھی پھر جہرًا پڑھ لی


سوال

 اگر وتر کی تیسری رکعت میں فاتحہ خفی پڑھنا شروع کیا،  مگر بعد میں کسی نے لقمہ دیا اور پھر شروع سے  جہر سے پڑھنا شروع کیا، سجدہ سہوہ کرنا پڑے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگراتنی مقدار سراً پڑھ  لی ہو  جس سے نماز درست ہوجاتی ہے (یعنی کم از کم تیس حروف) تو سجدہ سہو لازم ہوگا، ورنہ نہیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 81):
"(والجهر فيما يخافت فيه) للإمام (وعكسه) لكل مصل في الأصح، والأصح تقديره (بقدر ما تجوز به الصلاة في الفصلين. وقيل:) قائله قاضي خان يجب السهو (بهما) أي بالجهر والمخافتة (مطلقًا) أي قل أو كثر". فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144109200880

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں