بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

وتر میں دعائے قنوت کے ساتھ کوئی اور دعا ملانا


سوال

وتر نماز میں دعائے قنوت کے ساتھ اور کوئی بھی دعا پڑھ سکتے ہیں کہ صرف دعائے قنوت ہی پڑھی جائے گی؟

جواب

وتر کی نماز میں قنوت پڑھنا واجب ہے، اور مخصوص دعا « اللّٰهم إنا نستعینك ...الخ »پڑھنا سنت (مستحب) ہے، دعائے قنوت پڑھنے کے ساتھ کوئی اور ماثور دعا بھی پڑھ سکتے ہیں، فتاویٰ ہندیہ میں ہے کہ دعاءِ قنوت کے ساتھ  ’’اللّٰهم اهدنا فيمن هديت ...‘‘بھی پڑھے۔

جیساکہ فتاوی ہندیہ میں ہے:

’’وليس في القنوت دعاء مؤقت، كذا في التبيين. و الأولي أن يقرأ : اللّهم إنا نستعينك و يقرأ بعده اللّهم اهدنا فيمن هديت. و من لم يحسن القنوت يقول: "ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة و قنا غذاب النار"، كذا في المحيط. أو يقول: اللّهم اغفرلنا، و يكرر ذلك ثلاثاً، وهو اختيار أبي الليث، كذا في السراجية‘‘. (الباب الثامن في صلاة الوتر، ١/ ١١١، ط: رشيدية) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201154

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں