
کیا غیر مسلم کے سلام کا جواب دے سکتے ہیں؟
صورت مسئولہ میں اگر غیر مسلم سلام میں پہل کرے تو جواب میں صرف '' وعلیکم'' کہہ دینا چاہیے۔ البتہ غیرمسلم کو خود سلام میں پہل نہیں کرنی چاہیے۔
صحیح البخاری میں ہے:
'' عن أنس بن مالك رضي الله عنه، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: " إذا سلم عليكم أهل الكتاب فقولوا: وعليكم۔ "
(الصحیح للبخاری، کتاب الاستئذان، باب: كيف يرد على أهل الذمة السلام (8/57) ط: دار طوق النجاة)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144710100848
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن