بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوہ، ایک بیٹا اور سات بیٹیوں میں وراثت کی تقسیم


سوال

ایک شخص نے اپنی وراثت میں ایک مکان چھوڑا ،جس کی قیمت اس وقت 15000000 روپے ہے ،اس کے ورثاء میں ایک بیوی ، 7 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ،ان سب کو کتنے کتنے پیسے ملیں گے؟

جواب

صورت مسئولہ میں ميت  کے حقوق متقدمہ ادا کرنے کے بعد باقی ترکہ کو  72 حصوں میں تقسیم کرکے  9 حصے  بیوہ کو ،14 حصے  بیٹے کو اور 7،7 حصے  ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔

صورت تقسیم یہ ہے :

میت:72/8

بیوہبیٹابیٹیبیٹیبیٹیبیٹیبیٹیبیٹیبیٹی 
17
914777777 7

اگر کل ترکہ 15000000(ڈیڑھ کروڑ )روپے ہوں، تو اس میں سے 1875000روپے مرحوم کی بیوہ کو ، 2916666.66روپے مرحوم کے بیٹے کو ،اور 1458333.33روپے مرحوم کی ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100953

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں