بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو میں موزوں پر مسح کرنا بھول جائے اور کافی دیر بعد یاد آئے تو کیا کرے؟


سوال

 زید نے مکمل وضو کر کے موزہ پہنا، پھر جب دوبارہ اس کو وضو کی ضرورت پیش آئی تو اس نے وضو تو کیا  لیکن مسح کرنا بھول گیا ،پھر اس کو  تین گھنٹے بعد یاد آیا تو کیا اب صرف مسح کر لینا کافی ہے یا پورا وضو کرنا پڑے گا؟

جواب

ایسی صورت  میں  ياد آنے پرصرف موزوں پر مسح کرلیناکافی ہے ، دوبارہ مکمل وضوکرناضروری نہیں ہے۔

المحیط البُرہانی میں ہے:

"ولو توضأ ونسي ‌مسح ‌خفيه، ثم فاض الماء، فأصاب الماء ظاهر خفيه، يجزئه عن المسح، لأن المقصود والمأمور به وصول البلة وقد وجد."

(كتاب الطهارات، الفصل السادس في المسح على الخفين، ج:1، ص:168، دارالكتب العلمية)

الموسوعۃ الفقہیہ میں ہے:

"اختلف الفقهاء في الموالاة في الوضوء: فقال الحنفية والشافعية في القول الصحيح الجديد والحنابلة في رواية: إنها سنة وبه قال من الصحابة عبد الله بن عمر رضي الله عنهما ومن التابعين الحسن وسعيد بن المسيب والثوري لأن التفريق لا يمنع من امتثال الأمر في قوله تعالى: {فاغسلوا وجوهكم}  الآية فوجب أن لا يمنع من الإجزاء وروى نافع عن ابن عمر رضي الله عنهما أنه توضأ في السوق فغسل وجهه ومسح رأسه ثم دعي لجنازة ليصلي عليها حين دخل المسجد فمسح على خفيه ثم صلى عليها.ولأنه تفريق في تطهير فجاز كالتفريق اليسير ولأن كل عبادة جاز فيها التفريق اليسير جاز فيها التفريق الكثير كالحج."

(موالاة، ألموالاة في الوضوء، ج:39، ص:238، ط:وزارة الأوقاف والشئون الإسلامية - الكويت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144507101031

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں