بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو کے بغیر قرآنِ مجید کھول کر تلاوت کرنا


سوال

کیا قرآنِ مجیدکو بغیر وضو کھول کر پڑھا جا سکتا ہے؟

جواب

وضو کے بغیر قرآن مجید کو چھونا جائز نہیں ہے،  البتہ قرآنِ مجید کو چھوئے بغیر  قرآنِ مجید کی زبانی تلاوت  وضو کے بغیر کرنا جائز ہے، اگر صفحے کو پلٹنا ہو تو کسی پاک چیز (مثلاً پہنے ہوئے لباس کے علاوہ پاک کپڑے) سے صفحے پلٹ دے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و) يحرم (به) أي بالأكبر (وبالأصغر) مس مصحف: أي ما فيه آية كدرهم وجدار، وهل مس نحو التوراة كذلك؟ ظاهر كلامهم لا، (إلا بغلاف متجاف) غير مشرز."

(شامی 1 / 173، کتاب الطہارۃ، سنن الغسل، ط: سعید)

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں :

قرآنِ کریم کو بغیر وضو ہاتھ لگانا جائز نہیں

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200802

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں