بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 محرم 1448ھ 27 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

واٹس ایپ ، پلے اسٹور، جی میل اور گوگل آئی ڈی بنانے کی اجرت کا حکم


سوال

ہماری موبائل کی دکان ہےجس میں کبھی لوگ واٹس ایپ، پلے اسٹور ، جی میل اورگوگل آئی ڈی بنوانے کے لیے آتے ہیں، اس پر معاوضہ لینا جائز ہے یا نہیں ؟ ہاں یہ بات ہے کہ ہم ٹک ٹاک آئی ڈی بنوانے سے انکار کرتے ہیں۔

جواب

واٹس ایپ ، پلے اسٹور ،جےمیل اورگوگل آئی ڈی بنوانے پر پہلے سے طے کر کے معاوضہ لینا جائز ہے، تاہم ٹک ٹاک آئی ڈی بنانا اور اس پر اجرت لینا جائز نہیں۔

 ہدایہ شرح بدایہ المبتدی میں ہے:

"وربما يقال الإجارة قد تكون عقدا على العمل كاستئجار القصار والخياط، ولا بد أن يكون العمل معلوما وذلك في الأجير المشترك. وقد يكون عقدا على المنفعة كما في أجير الواحد ولا بد من بيان الوقت."

(‌‌كتاب الإجارات، ج: 3، ص: 230، ط: دار احياء التراث العربي)

دررالحکام فی شرح مجلۃ الأحکام العدلیہ میں ہے:

"الأجير المشترك لا يستحق الأجرة إلا بالعمل.أي لا يستحق الأجرة إلا بعمل ما استؤجر لعمله؛ لأن الإجارة عقد معاوضة فتقتضي المساواة بينهما فما لم يسلم المعقود عليه للمستأجر لا يسلم له العوض والمعقود عليه هو العمل، أو أثره على ما بينا؛ فلا بد من العمل."

(الكتاب الثاني، الباب الأول، ‌‌(المادة 424)، ج: 1، ص: 457، ط: دارالجیل)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144611101002

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں