بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اولاد کی موجودگی میں پوتوں کے لیے وصیت کرنے کا حکم


سوال

دادا کے دو بیٹے ہیں جن سے دادا کی ناراضگی چل رہی ہے، کیا دادا  کسی پوتے کے لیے جائیداد کی وصیت کر سکتے ہیں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں دادا اپنے پوتے کے لیے ایک تہائی جائیداد کی وصیت کر سکتا ہے۔

فتح القدیر میں ہے:

"ثم تصح للأجنبي في الثلث من غير إجازة الورثة لما روينا...قال (ولا تجوز) (بما زاد على الثلث) لقول النبي - عليه الصلاة والسلام - في حديث سعد بن أبي وقاص - رضي الله عنه - «الثلث والثلث كثير» بعد ما نفى وصيته  بالكل والنصف، ولأنه حق الورثة، وهذا لأنه انعقد سبب الزوال إليهم وهو استغناؤه عن المال فأوجب تعلق حقهم به، إلا أن الشرع لم يظهره في حق الأجانب بقدر الثلث ليتدارك مصيره على ما بيناه، وأظهره في حق الورثة لأن الظاهر أنه لا يتصدق به عليهم تحرزا عما يتفق من الإيثار على ما نبينه، وقد جاء في الحديث «الحيف في الوصية من أكبر الكبائر» وفسروه بالزيادة على الثلث وبالوصية للوارث قال (إلا أن يجيزه الورثة بعد موته وهم كبار) لأن الامتناع لحقهم وهم أسقطوه (ولا معتبر بإجازتهم في حال حياته) لأنها قبل ثبوت الحق إذ الحق يثبت عند الموت."

(كتاب الوصايا، ج:10، ص:416، ط:بولاق مصر)

السراجی فی المیراث میں ہے:

"و هم أربعة اصناف: جزء الميت، و أصله، وجزء أبيه، و جزء جده، الأقرب فالأقرب، يرجحون بقرب الدرجة، يعني اولاهم بالميراث جزء الميت أي البنون ثم بنوهم وإن سفلوا."

(باب العصبات، ص:71، ط:مکتبۃ البشریٰ)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144403101372

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں