بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 صفر 1448ھ 07 اگست 2026 ء

دارالافتاء

 

واش روم میں استعمال ہونے والی چپل پہن کر گھر میں چلنے سے فرش اور جائے نماز کے ناپاک ہونے کا حکم


سوال

گھر میں جو جوتے (چپل) واش روم میں استعمال ہوتے ہیں، وہی پورے گھر میں بھی پہنے جاتے ہیں۔ اگر وہ جوتے گیلے ہوں، تو کیا ان کے چلنے سے گھر کی جگہ ناپاک ہو جاتی ہے؟ اور اگر وہ جگہ بعد میں خشک ہو جائے، پھر اس پر کوئی گیلا کپڑا یا جائے نماز بچھائی جائے، تو کیا وہ بھی ناپاک ہو جائے گی؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگرچپل پر حقیقی نجاست لگی ہواور وہ   گیلے ہوں اور فرش خشک ہو، یا فرش گیلا ہو اور چپل خشک ہوں، تو ناپاکی اس صورت میں منتقل ہوگی جب نجاست کا اثر (رنگ، بو یا مزہ) یا اس کی تری واضح طور پر دوسری چیز میں ظاہر ہو جائے۔ اگر چپل  پر نجاست لگی ہو اور وہ اتنے گیلے ہوں کہ ان کی تری فرش کو لگ جائے، تو وہ جگہ ناپاک ہو جائے گی، لیکن اگر چپل صرف گیلے ہیں ناپاک نہیں ہیں تو ان کی تری سے  دیگر جگہیں ناپاک نہیں ہوں گی ۔

البتہ، اگر جوتوں میں صرف معمولی سی نمی ہو جو فرش پر منتقل نہ ہو یا فرش پر اس کا اثر ظاہر نہ ہو، تو فرش ناپاک نہیں ہوگا۔

فتاوی تاتارخانیہ میں ہے:

"اذاوضع رجله على أرض نجسة أو على لبد نجس إن كان الرجل رطبة والأرض أو اللبد يابسا وهو لم يقف عليه بل مشى لا تتنجس رجله، ولو كانت الرجل يابسة وهو لم يقف عليه بل يمشى لا تتنجس رجله، ولو كانت الرجل يابسة والأرض رطبة وظهرت الرطوبة في الرجل تتنجس رجله، وفى الظهيرية والندوة لا يعتبر، وهو المختار."

(كتاب الطهارة، باب الأنجاس وتطهيرها، ج:1، ص:434، ط:مكتبة فاروق کوئٹة)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144801101328

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں