بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وساوس سے بچاؤ کے لیے وظیفہ


سوال

 مجھے ہر وقت  پاکی  اور ناپاکی  کے وسوسے آتے ہیں، زندگی بہت تنگ ہو چکی ہے،  کوئی وظیفہ بتائیں!

جواب

وساوس  کا سب سے کار گر علاج یہی ہے کہ اس کی طرف بالکل بھی توجہ نہ دی جائے،  اور ان کی طرف دھیان ہی نہ  دیا جائے، اور ان کے ہوتے ہوئے بھی اپنے اعمال جاری رکھیں۔ نیز ایسے وساوس سے حفاظت کے لیے ان دعاؤں کا اہتمام کریں:

1... "أَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ

2... اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِكَ مِنْ  هَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ  وَأَعُوْذُبِكَ رَبِّ مِنْ أَنْ یَّحْضُرُوْنَ.

3...  اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ وَسَاوِسَ قَلْبِيْ خَشْیَتَكَ وَ ذِكْرَكَ وَاجْعَلْ هِمَّتِيْ وَ هَوَايَ فِیْمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰى".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201311

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں