بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

وسق کی مقدار


سوال

ایک وسق کی مقدار کیا ہے؟

جواب

ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے، اور ایک صاع (3.184.272) کلو گرام کا ہوتا ہے، اور اس حساب سے ساٹھ صاع کی مقدار (191.056.320) کلوگرام کا ہوا، تو وسق مقدار ایک سو اکیانوے کلو گرام چھپن گرام اور تین سو بیس ملی گرام(191.056.320)  کا ہوا۔

(ماخوذ ازاوزانِ شرعیہ لمفتی محمد شفیعؒ، ص:42، ط:ادارۃ المعارف کراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504102518

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں