کیا لڑکی کا نام ”وانیہ“ رکھنا اسلامی نظر سے مناسب ہے؟
وانیه: وانی کا مؤنث ہے، وانی کے درج ذیل معانی آتے ہیں: (1) سُست (2) لاغر جسم (3) ہلکی خوش گوار خوش بو۔ (القاموس الوحید: مادة:ونی (ص:1902)،ط۔ ادارہ اسلامیات)
تیسرے معنی کے اعتبار سے بچی کا نام" وانیہ " رکھنا اگرچه جائز هے، ليكن چوں كه ديگر معانی مناسب نہیں ہیں، اس ليے اس لے بجائے صحابیات رضوان الله عليهم اجمعين کے ناموں کو ترجیح دی جائے یا دوسرے اچھے بامعنی نام کا انتخاب کرلیا جائے، ہماری ویب سائٹ پر اچھے بامعنی نام موجو د ہیں،اس سے آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں،اس کا لنک درج ذیل ہے:
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212202058
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن