وانیہ نام مناسب ہے یا نہیں ؟
"وانیہ" عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مادہ " ونی "ہے، جس کے درج ذیل معانی آتے ہیں:
1- سُست 2- لاغر جسم 3- ہلکی خوش گوار خوشبو۔ ( دیکھیے: القاموس الوحید: مادة:ونی، ص:1902، ط۔ ادارہ اسلامیات)
تیسرے معنی کے اعتبار سے بچی کا نام" وانیہ " رکھنے میں حرج نہیں، تاہم دیگر معانی مناسب نہیں ہیں؛ لہٰذا بہتر یہ ہے کہ صحابیات رضوان اللہ عنہن اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جا ئے ۔
فقط وا للہ اعلم
فتوی نمبر : 144507100504
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن