بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ونیزہ نام رکھنا


سوال

ونیزہ نام کے کیا معنی ہیں؟ کیا مسلمان لڑکی کا نام ونیزہ رکھا جا سکتا ہے؟ کیا یہ اسلامی نام ہے؟ اور اس کی اصل کیا ہے؟ یعنی یہ کس زبان سے نکلا ہے؟

جواب

ونیزہ ایک مہمل لفظ ہے،اردو،عربی ،فارسی حتی کہ ہندی لغت میں بھی اس کا کوئی معنی نہ مل سکا،اس لیے مسلمان لڑکی کا نام ونیزہ نہ رکھا جائے ،صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرنا زیادہ بہتر ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501100950

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں