بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

والدہ ایک بھائی اور دو بہنیں میراث تقسیم


سوال

ایک شخص مر گیا  غیر شادی شدہ،  اس نے ماں، ایک بھائی، 2 بہنوں کو شادی شدہ چھوڑ ، متوفی کے پاس زرعی اراضی تھی، اب سب کا مالک  کون ہو گا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مرحوم کے ترکہ/ میراث کی تقسیم کا شرعی طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلےمرحوم  کے حقوقِ متقدمہ یعنی تجہیز  و تکفین کا خرچہ نکالنے کے بعد، اگر اس کے ذمہ کسی کا کوئی قرض ہو تو اسے ادا کرنے کے بعد، اگر اسنے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اسے ایک تہائی مال میں سے نافذ کرنے کے بعد، باقی کل جائیداد منقولہ وغیر منقولہکو 24حصوں میں تقسیم کر  کے مرحوم  کی والدہ کو اس میں سے  4 حصے اور  بھائی  کو 10 حصے اور ہر ایک بہن کو5/5 حصے ملیں گے۔

میت :۲۴

والدہبھائی بہنبہن
۴۱۰۵۵

یعنی فیصد کے اعتبار سے  ۱۰۰ روپے میں سے16.66 مرحوم کی والدہ کو  ،41.66  بھائی کو   ، اور 20.83 روپے  ہر ایک بہن کو    ملیں گے۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144508102183

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں