بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 محرم 1448ھ 08 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

والد کا زکاۃ دینا


سوال

کیا میری بیوی اپنے والد کو زکاۃ دے سکتی ہے ؟

جواب

آباؤ اجداد  (والدین، دادا دادی، نانا نانی وغیرہ اوپر تک) نیز اولاد (بیٹا بیٹی، پوتاپوتی، نواسا نواسی وغیرہ نیچے تک) میں سے کسی کو زکاۃ دینا جائز نہیں، لہٰذا آپ کی اہلیہ اپنے والد کو زکاۃ نہیں دے سکتیں، البتہ اگر آپ کے سسر مستحقِ زکاۃ ہیں تو آپ اپنی زکاۃ انہیں دے سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 143909200355

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں