بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 صفر 1448ھ 10 اگست 2026 ء

دارالافتاء

 

ولیمہ کا مسنون وقت


سوال

ولیمہ کتنے دن تک کرسکتے ہیں؟ اور کب تک سنت ہے؟

جواب

''ولیمہ'' اس دعوت کو کہا جاتا ہے جو میاں بیوی کے  اکٹھا ہونے یعنی شبِ زفاف  کے بعد   کھلایا جاتا ہے، شبِ زفاف کے تیسرے دن تک حدیث شریف سے ولیمہ کا ثبوت ہے، اگر شبِ زفاف کے بعد پہلے دن انتظام ہوسکتا ہو تو سب سے بہتر پہلا دن ہے، تیسرے دن کے بعد ولیمہ کرنا فقط ضیافت شمار ہوگی۔

فتاویٰ عالمگیری میں ہے:

"ووليمة العرس سنة، وفيها مثوبة عظيمة وهي إذا بنى الرجل بامرأته ينبغي أن يدعو الجيران والأقرباء والأصدقاء ويذبح لهم ويصنع لهم طعاما .... ولا بأس بأن يدعو يومئذ من الغد وبعد الغد، ثم ينقطع العرس والوليمة، كذا في الظهيرية."

(كتاب الكراھية، الباب الثاني عشر في الھدايا والضيافات، ج: 5، ص: 343، ط: رشيدية)

فتاویٰ محمودیہ میں ہے:

"ولیمہ کا وقت کب سے کب تک ہے؟

سوال [10656]: ولیمہ کب سے کب تک سنت ہے؟

الجواب حامدًا ومصلیا:

ولیمہ کا وقت شبِ زفاف کے بعد سے تین دن تک ہے۔"

( کتاب النکاح، باب فی العروس والولیمۃ، ج: 22، ص: 489، ط: اداراہ الفاروق)

وفیہ ایضاً:

"دعوت ولیمہ کی مدت"

سوال [5961]: دعوت ولیمہ کی شرائط کیا ہیں، اس کی حد اور مدت کیا ہے؟

الجواب حامدًا ومصلیا:

دعوت ولیمہ شادی اور رخصتی سے تین روز تک ہوتی ہے، اس کے بعد نہیں۔"

( کتاب النکاح، باب فی العروس والولیمۃ، ج: 12، ص:141، ط: اداراہ الفاروق) 

فیض الباری میں ہے:

"التاسعة: الوليمة يوم واحد. وقال ابن حبيب: لا بأس أن يولم سبعة أيام. وجه الأول: أنها وليمة محمد صلى الله عليه وسلم؛ الثاني: أنها أيام عرس، بدليل قوله صلى الله عليه وسلم: "للبكر سبع، وللثيب ثلاث"، ولو صح حديث ابن مسعود أن اليوم الثالث رياء وسمعة، لكان أصلا، وقد قيل به. وكان الحسن لا يجيب في اليوم الثالث، وقد عمل ابن سيرين ثمانية أيام، ودعا أبي بن كعب في بعضها."

(كتاب النكاح، باب الوليمة حق، ج: 5، ص: 543، ط: دار الكتب العلمیة)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144801102801

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں