بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وائِل کس صحابی کا نام ہے؟


سوال

وائِل کس صحابی کا نام ہے ؟ اور اس صحابی کے بارے میں معلومات بتا دیں۔

جواب

’’وائل‘‘  ایک صحابی کا نام ہے، ان کا پورا نام وائل بن حجر ہے۔ ان کے والد حضر موت کے بادشاہوں میں سے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے آنے سے پہلے ہی ان کی آمد کی بشارت دے دی تھی، ان کے آنے پر ان کا استقبال فرمایا اور ان کی اولاد میں برکت کی دعا بھی دی۔

حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی خلافت کے زمانہ تک حیات رہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے متعدد روایات نقل فرمائی ہیں۔

الإستيعاب في معرفة الأصحاب (1/ 495) بترقيم الشاملة آليا:
"وائل بن حجر بن ربيعة بن وائل بن يعمر الحضرمي يكنى أبا هنيدة كان قيلاً من أقيال حضرموت وكان أبوه من ملوكهم وفد على رسول الله صلى الله عليه وسلم ويقال: إنه بشر رسول الله صلى الله عليه وسلم أصحابه قبل قدومه وقال يأتيكم وائل بن حجر من أرض بعيدة من حضرموت طائعاً راغباً في الله وفي رسوله وهو بقية أبناء الملوك فلما دخل عليه رحب به وأدناه من نفسه وقرب مجلسه وبسط له رداءه فأجلسه عليه مع نفسه على مقعده وقال: اللهم بارك في وائل وولده وولد ولده واستعمله النبي صلى الله عليه وسلم على أقيال من حضرموت وكتب معه ثلاثة كتب منها كتاب إلى المهاجر بن أبي أمية وكتاب إلى الأقيال والعباهلة وأقطعه أرضاً وأرسل معه معاوية بن أبي سفيان فخرج معاوية راجلاً معه ووائل بن حجر على ناقته راكباً فشكا اليه معاوية حر الرمضاء فقال له: انتعل ظل الناقة فقال معاوية: وما يغني ذلك عني لو جعلتني ردفك. فقال له وائل: اسكت فلست من أرداف الملوك وعاش وائل بن حجر حتى ولي معاوية الخلافة فدخل عليه وائل بن حجر فعرفه معاوية وأذكره بذلك ورحب به وأجازه لوفوده عليه فأبى من قبول جائزته وحبائه وأراد أن يرزقه فأبى من ذلك وقال يأخذه من هو أولى به مني فأنا في غنى عنه". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109202264

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں