بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وظیفۂ اَمراضِ قلب


سوال

دل کی بیماری کا وظیفہ؟

جواب

دل كے مريض كو چاہیے کہ وہ سورۃ  الفاتحۃ،آيۃ  الكرسی،سورۃ  الكافرون، سورۃ  الاخلاص،سورۃ  الفلق، سورۃ  الناس اورسورۃ  الانفال  کی آيت نمبر 11  اكيس تا اكتاليس  مرتبہ  پڑھ کر پانی میں دم كرکے پیے، نیز ہر فرض نما ز کے بعد سورۃ ہود آیت 112 گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کرکے پیے۔

(شفاءورحمت،ج:1،ص:354/202،حاشر پبلشرز)

نیز آیاتِ شفاء بھی پانی میں دم کرکے پیے تو ان شاء اللہ تعالی  ہرطرح کی بیماریوں کے لیے مؤثر  ثابت ہوگا، آیاتِ شفاء درجہ ذیل ہیں:

1۔ وَیَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُؤْمِنِیْنَ٭ (سورة التوبة، آیت: نمبر 14)

2۔ وَاِذَا مَرِضْتُ فَھُوَ یَشْفِیْنِ٭ (سورة الشعراء آیت نمبر: 80)

3۔ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَتْكُمْ مَّوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ شِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ ٭(سورة یونس آیت نمبر: 57)

4۔وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ٭وَ لَا یَزِیْدُ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا خَسَارًا٭(سورة الأنبیاء آیت نمبر: 82)

5۔قُلْ هُوَلِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هُدًى وَّ شِفَآءٌ ٭ (سورہ فصلت (حم السجدہ) آیت نمبر: 44)

6۔یَخْرُ جُ مِنْۢ بُطُوْنِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهٗ فِیْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ  (سورة النحل آیت نمبر: 69)

اس کے علاوہ کسی ماہر معالجِ اَمراضِ قلب  سے  بھی رجوع کیجیے۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144503102462

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں