بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

وعدہ طلاق


سوال

اگر شوہر نے اپنی بیوی کو کہا کہ اگر تو گھر سے باہر نکلی تو تجھے طلاق دوں گا، لیکن شوہر نے بیوی کے گھر سے باہر نکلنے پر طلاق نہیں دی۔ اب کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ الفاظ کہ ”طلاق دے دوں گا“ یہ طلاق کی دھمکی اور وعدہ ہے، اس سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔البتہ اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے سے بھی اجتناب کرنا چاہیے۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"فِي الْمُحِيطِ: لَوْقَال بِالْعَرَبِيَّةِ: أُطَلِّقُ، لَايَكُون طَلَاقًا إلَّا إذَا غَلَبَ اسْتِعْمَالُهُ لِلْحَال؛ فَيَكُون طَلَاقًا".

(1/384، الفصل السابع فی الطلاق بالالفاظ الفارسیہ، ط: رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201282

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں