بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وتر میں دعائے قنوت بھول جائے تو کیا کریں؟


سوال

وتر میں دعائے قنوت بھول گئے ہیں تو پھر کیا کرنا چاہیے؟

جواب

وتر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنا واجب ہے، لہٰذا اگر وتر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے تو سجدۂ سہو واجب ہوجائے گا، رکوع میں یاد آئے تو لوٹنے کی ضرورت نہیں ہے، اسی طرح رکوع کے بعد دعا پڑھنے سے بھی سجدہ سہو ساقط نہیں ہوگا، اگر سجدہ سہو نہیں کیا تو وقت کے اندر اندر وتر کا اعادہ کرے۔

البتہ  اگر تیسری رکعت کے رکوع سے پہلے  اللہ اکبر کہہ کر کوئی بھی دعا پڑھ لی تو واجب قنوت ادا ہوگیا،  تاہم دعائے قنوت کے نام سے جو دعا مشہور ہے یعنی’’اللّٰهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِیْنُكَ ... الخ ‘‘ خاص اس کا پڑھنا سنت (مستحب) ہے۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 468):

"(و) قراءة (قنوت الوتر) وهو مطلق الدعاء
(قوله: وقراءة قنوت الوتر) أقحم لفظ (قراءة) إشارة إلى أن المراد بالقنوت الدعاء لا طول القيام كما قيل، وحكاهما في المجتبى، وسيجيء في محله. ابن عبد الرزاق: ثم وجوب القنوت مبني على قول الإمام: وأما عندهما فسنة، فالخلاف فيه كالخلاف في الوتر كما سيأتي في بابه (قوله: وهو مطلق الدعاء) أي القنوت الواجب يحصل بأي دعاء كان في النهر، وأما خصوص: «اللهم إنا نستعينك» فسنة فقط، حتى لو أتى بغيره جاز إجماعًا".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 6):

"(قوله: وقنت فيه) أي في الوتر أو الضمير إلى ما قبل الركوع.
واختلف المشايخ في حقيقة القنوت الذي هو واجب عنده؛ فنقل في المجتبى أنه طول القيام دون الدعاء، وفي الفتاوى الصغرى العكس، وينبغي تصحيحه، بحر. قال في المغرب: وهو المشهور، وقولهم: دعاء القنوت إضافة بيان اهـ ومثله في الإمداد. ثم القنوت واجب عنده، سنة عندهما، كالخلاف في الوتر، كما في البحر والبدائع، لكن ظاهر ما في غرر الأفكار عدم الخلاف في وجوبه عندنا، فإنه قال: القنوت عندنا واجب. وعند مالك مستحب.  وعند الشافعي من الأبعاض. وعند أحمد سنة، تأمل". 

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144208201290

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں