بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وائرس کی وجہ سے سانس کے مریض کے لیے مسجد میں نماز پڑھنا


سوال

کیا کرونا وائرس کی اس وبا کے اندر سانس کے مریض مسجد میں جاکر نماز ادا کرسکتے ہیں؟

جواب

محض سانس کی بیماری کی وجہ سے وائرس کے زمانے میں مریض کو مسجد میں جاکر نماز پڑھنے سے منع کرنا جائز نہیں، بلکہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا حکم اس کے لیے بدستور برقرار رہے گا، مسجد میں جاکر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنااس کے لیے بھی سنتِ مؤکدہ قریب الی الواجب ہے۔ فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202783

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں