بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عشان نام کا معنی اور یہ نام رکھنے کا حکم


سوال

عشان نام کے معنی کیا ہیں؟ یہ نام رکھنا چاہیے؟

جواب

 عربی زبان میں ’’عشن‘‘  کا معنی "اپنی طرف سے کوئی بات کرنا" ہے،"عشّان" (شین کی تشدید کے ساتھ) کا معنی : کھجور کا درخت ہے،"عُشانه"(عین کے پیش کے ساتھ) کا معنی بچی ہوئی کھجوریں ہیں، "عِشان" (عین کے زیر کے ساتھ) اس وزن کا استعمال اور معنی معلوم نہیں ہوسکا، یہ نام نہ رکھنا بہتر  ہے،شریعت کی تعلیم یہ ہے کہ بچوں کے نام  انبیاءکرام علیھم السلام /صحابہ کرام  رضی اللہ عنہم اجمعین /یا نیک لوگوں کے ناموں پر رکھے جائیں ،یا کوئی بھی اچھے معنی والانام رکھاجائے۔ایسے نام رکھنا باعث برکت ہے، اور اچھے ناموں کے اچھے اثرات ہوتے ہیں۔

تہذیب اللغۃ میں ہے:

"عشن: أبو عبيد عن الفراء: عَشَن برأيه و اعتشَنَ، إذا قال برأيه."

(باب العين،ج:1،ص:275،ط:دارالإحياء التراث العربي)

تکملۃ المعاجم میں ہے:

"عشن: عَشَّان: النخل البري."

(حرف العين،ج:7،ص:217،ط:وزارة الثقافة والإعلام)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144504101087

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں