بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اس کھیتی کی آمدن کا حکم جس پر سود کی رقم خرچ کی گئی تھی


سوال

ایک شخص سود کا کاروبار کرتاہے اور اس کی زمین بھی ہے ،جس میں وہ کھتی کرتاہے، لیکن کھیتی میں وہ سود کی رقم خرچ کرتاہے،اب اس کی کھیتی کی پوری رقم حرام ہے یا جتنا خرچ لگایا، وہ رقم نکال کر باقی حلال ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں مذکورہ کھیتی کی آمدن میں سے  اتنی رقم جو  سود میں سے اس کھیتی پرخرچ کی تھی بغیر ثواب کی نیت سے مستحق زکوۃ شخص پر  صدقہ کرنے کے بعد باقی آمدن استعمال کرنے کی گنجائش ہوگی، البتہ بہتر اور افضل یہ ہے کہ مکمل آمدن بغیر ثواب کی نیت سے صدقہ کردی جائے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"اكتسب حراما واشترى به أو بالدراهم المغصوبة شيئا، قال الكرخي: إن نقد قبل البيع تصدق بالربح وإلا لا وهذا قياس وقال أبو بكر كلاهما سواء ولا يطيب له وكذا لو اشترى ولم يقل بهذه الدراهم وأعطى من الدراه

(قوله اكتسب حراما إلخ) توضيح المسألة ما في التتارخانية حيث قال: رجل اكتسب مالا من حرام ثم اشترى فهذا على خمسة أوجه: أما إن دفع تلك الدراهم إلى البائع أولا ثم اشترى منه بها أو اشترى قبل الدفع بها ودفعها، أو اشترى قبل الدفع بها ودفع غيرها، أو اشترى مطلقا ودفع تلك الدراهم، أو اشترى بدراهم أخر ودفع تلك الدراهم. قال أبو نصر: يطيب له ولا يجب عليه أن يتصدق إلا في الوجه الأول، وإليه ذهب الفقيه أبو الليث، لكن هذا خلاف ظاهر الرواية فإنه نص في الجامع الصغير: إذا غصب ألفا فاشترى بها جارية وباعها بألفين تصدق بالربح. وقال الكرخي: في الوجه الأول والثاني لا يطيب، وفي الثلاث الأخيرة يطيب، وقال أبو بكر: لا يطيب في الكل، لكن الفتوى الآن على قول الكرخي دفعا للحرج عن الناس اهـ. وفي الولوالجية: وقال بعضهم: لا يطيب في الوجوه كلها وهو المختار، ولكن الفتوى اليوم على قول الكرخي دفعا للحرج لكثرة الحرام اهـ وعلى هذا مشى المصنف في كتاب الغصب تبعا للدرر وغيرها."

(کتاب البیوع،باب المتفرقات، ج نمبر ۵ ، ص نمبر  ۲۳۵، ایچ ایم سعید)    

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408102321

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں