
میں یو پی ٹی سی ایل کا موبائل ایپلیکیشن استعمال کرتا ہوں،اس میں ریوارڈز کا بٹن ہے،جس میں دو قسم کے انعامات ملتے ہیں،ایک سپن ہے جس کے گھومنے پر فری منٹ،یو پیسہ میں 1 یا زیادہ روپے اور انٹرنیٹ کے ایم بی ملتے ہیں،دوسرے بٹن میں روز کی بنیاد پر انٹرنیٹ کے ایم بی ملتے ہیں، کیا ان انعامات کا حاصل کرنا اور استعمال کرنا جائز ہے؟
صورتِ مسئولہ میں چوں کہ یہ انعامات کمپنی کی طرف سے بلا کسی کے شرط کے ملتے ہیں ،لہذا ان کا حاصل کرنا جائز ہے،ہاں اگر کسی صورت میں کمپنی ان انعامات کو کسی شرط (بیلنس ڈالنے وغیرہ ) کے ساتھ مشروط کرے تو پھر یہ انعام حاصل کرنا جائز نہیں ہوگا ۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض۔"
(کتاب البیوع، فصل فی القرض ،ج:5،ص:166،ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144703101034
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن