بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

انڈر وئیر پہننے کا حکم


سوال

کیا underwear پہننا جائز ہے یا نہیں؟ کیا مرد اور عورت دونوں پہن سکتے ہیں ؟

جواب

 مرد وعورت کے لیے شلوار یا پاجامہ کے نیچے زیر جامہ (انڈرویئر) پہننا جائز ہے ،شرعاً ممانعت نہیں ،  البتہ صرف انڈر ویئر پہننا جس سے واجب ستر نہ چھپے، باقی اعضاء مستور کھلے رہیں تو شرعاً یہ جائز نہیں۔

فتاوی شامی میں ہے :

"(ستر عورته) وجوبه عام ولو في الخلوة.

أي إذا کان خارج الصلاة یجب الستر بحضرة الناس إجماعاً، وفي الخلوة علی الصحیح ... ثم إن الظاهر أن المراد بما یجب ستره في الخلوة خارج الصلاة هو مابین السرة والرکبة فقط".

(كتاب الصلاة، باب شروط الصلاة، ج:1، ص:404، سعيد)

فقط والله أعلم 


فتویٰ نمبر : 144707100146

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں