بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عمرہ کے بعد بال کتروانا


سوال

 جب میں نے پہلا عمرہ کیا تھا تو سر منڈوایا تھا اور دوسرے عمرہ کے وقت صرف بال کتروائے تھے تو کیا اب میرا عمرہ نہیں ہوا؟

جواب

عمرہ میں طواف فرض اور سعی واجب ہے، احرام باندھ کر عمرے کی نیت سے طواف اور سعی کرلینے سے عمرہ ادا ہوجاتاہے، بال کٹوانا یہ احرام سے نکلنے کے لیے ضروری ہے، عمرے کا رکن نہیں ہے، لہذا آپ کا عمرہ تو بہر صورت ادا ہوگیا، البتہ عمرہ کے ارکان ادا  کرنے کے بعد مرد  کے لیے   حلق (کم از کم چوتھائی سرمنڈوانا) یا قصر (کم از کم ایک چوتھائی سر کے بال کم از کم ایک پورے کے برابر کاٹنا)  ضروری ہے   ورنہ دم لازم آئے گا، جو حدودِ حرم میں دینا لازم ہوگا، اگر کٹوائے گئے بال ایک پور سے کم ہوں یا چوتھائی سر سے بھی کم ہوں تو احرام کی پابندیوں سے نہیں نکلیں گے، اور ممنوعاتِ احرام کا ارتکاب کرنے کی وجہ سے دم لازم ہوگا۔
البتہ آپ کی یہ بات ناقابلِ فہم ہے کہ  ایک عمرے کے بعد جب بال منڈوائے تو اسی سفر میں دوسرے عمرے تک اتنی جلدی بال اتنے بڑے کیسے ہوگئے جو کتروائے بھی جاسکے۔

 فتاوی شامی میں ہے:

’’(أو حلق في حل بحج) في أيام النحر، فلو بعدها فدمان (أو عمرة) لاختصاص الحلق بالحرم.

(قوله: أو حلق في حل بحج أو عمرة) أي يجب دم لو حلق للحج أو العمرة في الحل؛ لتوقته بالمكان، وهذا عندهما، خلافاً للثاني، (قوله: في أيام النحر) متعلق بحلق بقيد كونه للحج، ولذا قدمه على قوله أو عمرة، فيتقيد حلق الحاج بالزمان أيضاً، وخالف فيه محمد، وخالف أبو يوسف فيهما، وهذا الخلاف في التضمين بالدم لا في التحلل؛ فإنه يحصل بالحلق في أي زمان أو مكان، فتح. وأما حلق العمرة فلا يتوقت بالزمان إجماعاً، هداية. وكلام الدرر يوهم أن قوله: في أيام النحر قيد للحج والعمرة، وعزاه إلى الزيلعي، مع أنه لا إيهام في كلام الزيلعي كما يعلم بمراجعته، (قوله: فدمان) دم للمكان ودم للزمان، ط، (قوله: لاختصاص الحلق) أي لهما بالحرم وللحج في أيام النحر، ط‘‘.

(2/554، باب الجنایات، ط: سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144202201514

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں