کیا ہم عمرہ کے دوران ایک سے زیادہ طواف کر سکتے ہیں؟
عمرہ کا واجب طواف ادا کرنے کے بعد بہتر یہ ہے کہ مزید کوئی نفلی طواف کیے بغیرترتیب کے مطابق سعی کی جائے، اس لیے کہ سعی میں بلا عذر تاخیر مکروہ ہے۔
البتہ عمرہ کے افعال (طواف و سعی) مکمل ہونے کے بعد حلق کرنے سے پہلے نفلی طواف کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
البحر العمیق میں ہے:
"سنن السعي........ومنها : الموالاة بينه وبين الطواف، كما قال ابن العجمي وعز الدين بن جماعة: حتى لو تخلل بين الطواف والسعي فصل كثير لا يضره، ويكره لما فيه من ترك السنّة."
(البحر العميق في مناسك المعتمر و الحاج الي البيت العتيق،الباب العاشر : في دخول مكة وفي الطواف والسعي، فصل : الكلام في السعي، ص: 1294، ط: مؤسسة الريان)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144611102554
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن