بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

الٹرا ساؤنڈ کے ذریعہ ماں کے پیٹ میں موجود بچے کو دیکھنے کا حکم


سوال

تین  مہینے بعد   ماں کے پیٹ  میں بچےکو  سکرین  کے  ذریعے  دیکھنا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

اگر کسی طبی ضرورت کے لیے الٹرا ساؤنڈ کے ذریعہ ماں کے پیٹ میں موجود بچے کو دیکھا جائے تو اس کی گنجائش ہے  اور اسی کے دوران بچہ کی جنس بھی معلوم کرلی جائے تو اس میں حرج نہیں، بشرطیکہ الٹرا ساؤنڈ کرنے والی عورت ہو۔ لیکن صرف بچے کی جنس معلوم کرنے کے لیے الٹرا ساؤنڈ کرانا ایک غیر ضروری و نا پسندیدہ عمل ہے، اور اس میں  ستر کھولنے کی ضرورت پیش آئے، خواہ عورت کے سامنے، تو  صرف اس غرض سے الٹراساؤنڈ کی اجازت نہیں ہوگی، کیوں کہ یہ شرعًا ضرورت نہیں ہے۔

"(وَرَجُلٌ يُدَاوِيهَا فَيَنْظُرُ إلَى مَوْضِعِ مَرَضِهَا بِقَدْرِ الضَّرُورَةِ)، وَ يَنْبَغِي أَنْ يُعَلِّمَ امْرَأَةً مُدَاوَاتَهَا؛ لِأَنَّ نَظَرَ الْجِنْسِ إلَى الْجِنْسِ أَخَفُّ، أَلَا يُرَى أَنَّ الْمَرْأَةَ تُغَسِّلُ الْمَرْأَةَ بَعْدَ مَوْتِهَا دُونَ الرَّجُلِ".

[درر الحكام : ١/ ٣١٤] 

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144208201363

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں