بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

تصویر والی جگہ پرنماز جنازہ پڑھنا


سوال

جس جگہ پر جنازے کی نماز پڑھائی جا رہی ہو اور اسی جگہ پر ایک دیوار ہے اور اس دیوار پے کسی غیر محرم عورت کی تصویر لگی ہوئی ہے تو کیا اس جگہ پر جنازے کی نماز ہو جائیگی ۔

جواب

صورت مسئولہ میں  اگر قبلہ رخ پر   جاندار(عورت ) کی تصویرموجود ہےتو  ایسے مقام پر جنازہ کی نماز اداکرنا  مکروہ  ہے،یا تو جاندار(عورت ) کی تصویر کو ہٹادیا جائے، یا متبادل کسی مقام پرجنازہ نماز کی ادائیگی کا اہتمام کیاجائے۔

الدر المختار  میں ہے : 

"وأن يكون فوق رأسه أو بين يديه أو ( بحذائه ) يمنة أو يسرة أو محل سجوده ( تمثال ) ولو في وسادة منصوبة لا مفروشة  (واختلف فيما إذا كان) التمثال ( خلفه والأظهر الكراهة) ( و ) لا يكره ( لو كانت تحت قدميه ) أو محل جلوسه لأنها مهانة ( و في يده ) عبارة الشمني بدنه لأنها مستورة بثيابه ( أو على خاتمه ) بنقش غير مستبين، قال في البحر: ومفاده كراهة المستبين لا المستتر بكيس أو صرة أو ثوب آخر وأقره المصنف (أو كانت صغيرةً) لاتتبين تفاصيل أعضائها للناظر قائمًا وهي على الأرض، ذكره الحلبی".

(کتاب الصلوۃ ،1 / 648،سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406102223

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں