بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

دوسری جگہ شادی کے لیے پہلے شوہر سے تحریری طلاق لینے کا حکم


سوال

ایک عورت کو شوہر نےطلاق دی ہے اور شوہر کہہ رہا ہےکہ میں طلاق نامہ نہیں دوں گا اورعورت نے عدت گزار دی ہے، تو اب عورت دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے؟

جواب

 صورت مسئولہ میں اگر طلاق کے بعد عورت کی عدت مکمل ہوگئی ہے تو وہ دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے ، دوسری جگہ نکاح کرنےکے لیے  پہلے شوہر کا تحریری طلاق نامہ دینا ضروری نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411101098

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں