
ایک شخص نے کپڑے کی دکان سے ایک خاص ڈیزائن کا کپڑا خریدنا چاہا۔ دکاندار نے اسے نمونہ (Sample) کے طور پر ایک ٹکڑا دکھایا جو بقول دکاندار کے،اسی رول کے کپڑے سے کاٹا گیا تھا۔ خریدار نے اسی نمونے کو دیکھ کر پورے چھ گز کپڑا خرید لیا اور قیمت بھی ادا کر دی۔ بعد میں جب کپڑا گھر لے جا کر کھولا تو دیکھا کہ کپڑے کی اصل چوڑائی اور رنگت نمونے سے قدرے کمزور اور ہلکی تھی۔مطلب نمونہ اور کپڑا ایک دوسرے سے مختلف تھا اب سوال یہ ہے کہ: کیا خریدار کو شریعت کی رو سے خریدا ہوا کپڑا واپس کرنے کا حق (خِیار) حاصل ہے یا نہیں؟
مذکورہ شخص نے کپڑا کاسیمپل دیکھااور اس کو پسند کیا ہے،اصل تھان سے کپڑا دیکھ کر پسند نہیں کیا،لہذا گھر جاکر کپڑا دیکھنے کی صورت میں جب کہ کپڑا سیمپل کے موافق نہیں ہے تو مذکورہ شخص کو کپڑا واپس کرنے کا حق حاصل ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"ولو نظر إلى جراب هروي فقلبه ثم إن صاحب الجراب قطع منه ثوبا ثم أخبره أنه قطع منه ثوبا ولم يره إياه حتى اشترى باقي الجراب فهو بالخيار إذا رآه،..."
(کتاب البیوع،الباب السابع في خيار الرؤية،ج3،ص59،ط:دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144706100628
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن