بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تین افراد کا باجماعت نماز پڑھنے کا طریقہ


سوال

تین افراد ہوں ،ایک امام اور دو مقتدی ،تو یہ نماز کس طر ح پڑھیں؟

جواب

اگر تین افراد جماعت کی نماز پڑھنا چاہتے ہوں تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ   ایک امام ہو  اور دو مرد مقتدی  ہوں تو  امام آگے کھڑا ہو،اور  دونوں مقتدی امام کے پیچھے  ایک صف میں کھڑے ہوں، اور اگر دو مقتدیوں میں ایک مرد اور ایک عورت ہو تو مرد مقتدی امام کے پیچھے کھڑا ہو، اور عورت مقتدی کے پیچھے کھڑی ہو، دونوں ایک صف میں کھڑے نہ ہوں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407100546

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں