بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

تجارت سے متعلق شرعی اصولوں کی رہنمائی


سوال

تجارت کے شرعی اصول کیا ہیں؟

جواب

شرعی اعتبار سے تجارت کے بہت سارے اصول ہیں، جیسے تجارت حلال بنیادوں پر مشتمل ہو، تجارت میں دھوکا  دہی ، فراڈ، ملاوٹ  سے احتراز ہو،منافع کی شرح  مناسب رکھی جائے وغیرہ ۔

 تجارت کے متعلق  اصول و ضوابط اور  شرعی مسائل کے  حوالے  سے مفتی محمد انعام الحق قاسمی صاحب دامت برکاتہم کی  کتاب  : "تجارت کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا" اور اس کے مقدمے کا مطالعہ مفید ہوگا۔

نیز اصولِ تجارت وغیرہ کے لیے  مفتی محمد عبدالسلام چاٹگامی صاحب مدظلہم کی کتاب : ’’اسلامی معیشت کے بنیادی اصول‘‘، اور تجارت کے اصول و مسائل کے لیے مفتی عبد الواحد صاحب رحمہ اللہ کی تسہیل کردہ   بہشتی زیور  (حصہ معاملات) بھی مطالعہ فرماسکتے ہیں ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201272

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں