
اگر کسی عورت کے پاس شادی کے ایک سال بعد تین تولہ سونا ہو اور کوئی رقم نہ ہو تو کیااس پر زکاۃ ہوگی؟
صورتِ مسئولہ میں اگر کسی عورت کے پاس فقط تین تولہ سونا ہے ، سونا کے ساتھ نقد رقم، چاندی یا مال تجارت کچھ بھی موجود نہیں ، تو محض تین تولہ سونا پر زکاۃ واجب نہیں ۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(نصاب الذهب عشرون مثقالا والفضة مائتا درهم كل عشرة) دراهم (وزن سبعة مثاقيل)."
(کتاب الزکوۃ، باب زکوۃ المال،ج:2،ص:295،دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144709101565
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن